ہیلمٹ کی اہمیت پرٹریفک پولیس نے انوکھی مہم شروع کردی

ہیلمٹ کی اہمیت پرٹریفک پولیس نے انوکھی مہم شروع کردی
کیپشن: Importance of helmets The traffic police started a unique campaign

ایک نیوز:ہیلمٹ کی اہمیت بارےٹریفک پولیس کی انوکھی مہم کےسوشل میڈیاپرچرچےہونےلگے۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں بنگلہ دیش اورسری لنکاکےمیچ کےدوران سری لنکن کرکٹر اینجیلو میتھیوز کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ٹائم آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے تھے جس کے بعد اس معاملے پر بحث و تکرار کا سلسلہ جاری ہے۔
ایسے میں اس حوالےسےراولپنڈی ٹریفک پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ ایک معیاری ہیلمٹ آپ کو ٹائم آؤٹ ہونے سے بچا سکتا ہے۔ موٹرسائیکل سوار کیلئے ہیلمٹ ضروری ہی نہیں بلکہ لازمی بھی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ٹریفک پولیس کی اس پوسٹ پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے لوگوں کی فوری توجہ حاصل کرنے کا ایک بہترین طریقہ قرار دیا ہے۔
طحہ خان نے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر وارڈن شکیب الحسن جیسا نہ ہو اور500 روپے لیکر چھوڑ دے پھر؟
جس کےجواب میں راولپنڈی پولیس نے لکھا کہ آپ سے درخواست ہے کہ اپنی شکایت کے بارے میں جامع انکوائری کے لیے ہمارے شکایت سیل9274843-051 پر کال کریں۔
شکیل شاہ نے تبصرہ کیا کہ انہیں یہ اشتہار پسند آیا اور اس نے انکو فوری اپنی جانب متوجہ کیا ہے جبکہ سیاسی کڑی نامی صارف کا کہنا تھا کہ پولیس والوں کی حس مزاح اور ذہانت کب بحال ہوئی؟۔
واضح رہےکہ راولپنڈی ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے ’’ٹائم آؤٹ‘‘ مہم شروع کی ۔