اسٹیج اداکارہ حسنہ کے ساتھ زیادتی،سندر پولیس نےمقدمہ درج کرلیا

اسٹیج اداکارہ حسنہ کے ساتھ زیادتی،سندر پولیس نےمقدمہ درج کرلیا
کیپشن: اسٹیج اداکارہ حسنہ کے ساتھ زیادتی،سندر پولیس نےمقدمہ درج کرلیا

ایک نیوز نیوز: سندر پولیس نے اسٹیج اداکارہ حسنہ کی فریاد پر  زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے الزام لگایا کہ اشرف شاہ نامی شخص نے اپنے فارم ہاؤس پر بلا کر نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کی اور نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرکے لاکھوں روپے، ہیرے کی انگوٹھی اور سونے کی چین ہتھیا لیں۔

اداکارہ نے پولیس کو بتایا کہ اشرف شاہ نامی شخص نے 2018 میں فارم ہاؤس پر بلوا کر نشہ آور مشروب پلایا اور جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرکے 20 لاکھ روپے بھی ہتھیا لیے،  2019 میں شادی ہوئی تو ملزم نے شوہر کو ویڈیوز دکھا کر اس کا گھر خراب کر دیا۔

2 نومبر کو ملزم شاہدرہ فارم ہاؤس پرلے گیا، جہاں دوستوں سے مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ایک لاکھ 20 ہزار روپے، ہیرے کی انگوٹھی اور 3 طلائی چین چھین لیں۔

سندر پولیس نےمقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔