شیرافضل مروت کوعلی امین گنڈاپورسےزبان درازی مہنگی پڑگئی

شیرافضل مروت کوعلی امین گنڈاپورسےزبان درازی مہنگی پڑگئی
کیپشن: Shirafazl Marwat got a heavy blow from Ali Amin Gandapur

ایک نیوز:شیرافضل مروت کووزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورسےزبان درازی مہنگی پڑگئی۔
ذرائع کےمطابق خیبرپختونخوا میں پوسٹنگ ٹرانسفرنگ کے لیے مسلسل دخل اندازی کرنے پر شیر افضل مروت کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے سخت الفاظ میں منع کیا تھا ،شیر افضل مروت نے جواباً علی امین گنڈاپور سے کارکنوں کے سامنے زبان درازی کی ، موقع پرموجود کارکنوں نے شیر افضل مروت کو خاموش رہنے کا کہا لیکن شیر افضل مروت بھی ڈٹ گئے ۔

ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ڈی آئی خان ہی سے شیر افضل مروت کے بھائی کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فوری ڈی نوٹی فائی کیا ، اگلے ہی روز علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف سے ملاقات کے دوران سارا معاملہ سامنے رکھا ، چیئرمین پی اے سی علی امین گنڈاپور کے کہنے پر شیر افضل مروت کی بجائے شیخ وقاص اکرم کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔
ذرائع کےمطابق دو روز تک اپنے بھائی کا مقدمہ لے کر شیر افضل مروت اڈیالہ جیل جاتے رہے بیرسٹر گوہر علی ، عمر ایوب اور شبلی فراز بھی شیر افضل مروت کے رویئے سے دو قدم پیچھے ہٹ گئے شیر افضل مروت کو تین بار بیرسٹر گوہر علی نے شوکاز نوٹس سے بچایا ،آخر کار پارٹی نے شیر افضل مروت کو کھڈے لائن کرتے ہوئے پارٹی معاملات سے سائیڈ لائن کر دیا ،شیر افضل مروت کے حق میں متعدد ایم این ایز معاملات سدھارنے کی کوششوں میں ہیں ، شاندانہ گلزار سمیت دیگر ارکان کے عمر ایوب سے رابطےمیں ہیں ،آئندہ کچھ روز میں جرگہ منعقد کیے جانے پر اتفاق ہواہے۔