عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ، سابق وزیر اعظم نے وجوہات بتادی

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ، سابق وزیر اعظم نے وجوہات بتادی

ایک نیوز: چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے دو وجوہات کی بنا پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ  مجھے دو وجوہات کی بنا پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔جب الیکشن ہوں گے تو میں جلسے کروں گا اور مجھے جلسوں سے روکنے کیلئے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ 

دوسرا یہ کہ اگر پی ڈی ایم اور ان کے ہینڈلرز نے سپریم کورٹ کا حکم نہ مان کر آئین کی خلاف ورزی کی تو میں عوام کے پاس جاؤں گا تو مجھے عوام کے پاس جانے سے روکنے کیلئے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔