فواد چودھری اور مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد

فواد چودھری اور مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد
کیپشن: Nomination papers of Fawad Chaudhary and Murad Saeed rejected

ویب ڈیسک: الیکشن ٹریبونل نے فواد چودھری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا ۔الیکشن ٹریبونل نے فواد چودھری کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل خارج کر دی۔

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف فیصلہ الیکشن ٹربیونل کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سنایا ۔الیکشن ٹریبونل نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

سابق وزیر فواد چودھری نے جہلم کے حلقہ این اے 60 اور این اے 61 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ۔آر او آفس کے اعتراضات کے خلاف فواد چودھری نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

دوسری جانب سوات میں بھی الیکشن ٹربیونل نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی اپیل خارج کرتے ہوئے کاغذات مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ مراد سعید کا مختیار نامہ توثیق شدہ نہیں ہے اور وہ خود بھی پیش نہیں ہوئے۔

مراد سعید نے این اے 3 اور این اے4 سے کاغذات جمع کروائے تھے۔