منیب بٹ کی الیکشن نتائج سنانے کی ویڈیو وائرل

 منیب بٹ کی الیکشن نتائج سنانے کی ویڈیو وائرل
کیپشن:  منیب بٹ کی الیکشن نتائج سنانے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک:اداکار منیب بٹ کی الیکشن نتائج سُناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں عام انتخابات 2024 ہوئے جس میں عوام نے پُرجوش انداز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنا حق استعمال کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ سیاسی جماعت کو ووٹ ڈالے۔پولنگ ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، کچھ ویڈیوز میں اُمیدوار اور اُن کے چاہنے والے نتائج کا انتظار کررہے ہیں ۔
سوشل میڈیا پروائرل ویڈیوز میں ایک ویڈیو اداکار منیب بٹ کی بھی ہے جس میں وہ اپنے حلقے این اے 236 کے اب تک کے نتائج کا اعلان کررہے ہیں۔