شاہین آفریدی کی جانب سے انڈر19ٹیم کی حوصلہ افزائی

شاہین آفریدی کی جانب سے انڈر19ٹیم کی حوصلہ افزائی
کیپشن: شاہین آفریدی کی جانب سے انڈر19ٹیم کی حوصلہ افزائی

ویب ڈیسک:انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ میں کارکردگی دکھانے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پراپنی پوسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ قوم کو آپ پر فخر ہے، جس طرح آپ نے محنت اور ہمت سے میچ جیتنے کی کوشش کی، پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا، آپ لوگوں کا مستقبل روشن ہے، حوصلہ بلند رکھیں۔
واضح رہے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا تھا، تاہم جنوبی افریقہ میں ہونے والے سیمی فائنل میں قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے شکست دے دی تھی۔