این اے 56 سےلیگی رہنماحنیف عباسی کامیاب

این اے 56 سےلیگی رہنماحنیف عباسی کامیاب
کیپشن: این اے 56 سےلیگی رہنماحنیف عباسی کامیاب

ویب ڈیسک:این اے   56 سے  مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی  جیت گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 کا  غیرحتمی نتیجہ موصول ہوگیا ہے۔مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی 96649 ووٹ لے کر کامیاب قرار دیے گئے ہیں ۔

پی ٹی آئی کے امیدوار شہریار ریاض خان نے 82613 ووٹ حاصل کئے۔

پیپلز پارٹی کی امیدوار سمیرا گل نے 4847 ووٹ حاصل کر سکیں ، شرجیل میر نے 1275 اور شیخ رشید نے 5725 ووٹ حاصل کیے۔