صبا قمر کو متحدہ عرب امارات  کا گولڈن ویزہ مل گیا

صبا قمر کو متحدہ عرب امارات  کا گولڈن ویزہ مل گیا
کیپشن: صبا قمر کو متحدہ عرب امارات  کا گولڈن ویزہ مل گیا

 ایک نیوز :پاکستان کی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر کو متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزے سے نواز دیا۔

صبا قمر نے منگل کو انسٹاگرام پر یو اے ای حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ میرے لیے اپنے گھر کے دروازے کھولنے پر یو اے ای حکام کی شکر گزار ہوں‘‘۔

انہوں نے یو اے ای اور پاکستان کے قومی پرچموں کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی ہے جبکہ انہوں نے اس سارے عمل کو مکمل کرانے پر کنسلٹنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گولڈن ویزا ایک طویل مدتی رہائشی ویزا ہے جو دنیا بھر کے ہنرمندوں کو ملک میں رہنے، تعلیم حاصل کرنے یا کام کرنے کے قابل بناتا ہے۔سرمایہ کار، سائنس دان، اعلیی کارکردگی کے حامل طلباء، گریجویٹس اور ہیروز گولڈن ویزا کے لیے اہل افراد میں شامل ہیں۔