اتحادی حکومت کا آخری دن، نگران وزیراعظم کون ہوگا؟ فیصلہ تاحال نہ ہوسکا

اتحادی حکومت کا آخری دن، نگران وزیراعظم کون ہوگا؟ فیصلہ تاحال نہ ہوسکا
کیپشن: Last day of coalition government, who will be caretaker prime minister? The decision could not be made yet

ایک نیوز: نگران وزیراعظم کی تقرری کا معاملہ۔ اتحادی حکومت کے آخری دن بھی اونٹ ابھی تک کسی کروٹ نہ بیٹھ سکا۔ 

تفصیلات کے مطابق اتحادی حکومت کا آج آخری دن ہے۔ نگران وزیراعظم کون ہوگا؟ اس سوال کا جواب ابھی تک کسی کو نہیں مل سکا۔  

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی تمام سٹیک ہولڈرز سے تاحال مشاورت جاری ہے۔ آج شام کو وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اپنے نام وزیراعظم کو پیش کریں گے۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے ناموں میں کوئی سیاستدان شامل نہیں۔ اپوزیشن لیڈر کے ناموں میں حفیظ شیخ کا نام بھی شامل نہیں۔ وزیراعظم مشاورت کے بعد نگران وزیراعظم کا تقرر کریں گے۔ 

نگران وزیراعظم کا فیصلہ نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا۔ پارلیمانی کمیٹی فیصلہ نہ کرسکی تو الیکشن کمیشن نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرے گی۔

 نگراں وزیراعظم کےلیے اب تک جو نام سامنے آئے ہیں ان میں شاہد خاقان عباسی، حفیظ شیخ ،جسٹس ر مقبول باقر ،جسٹس ر خلیل الرحمٰن رمدے ،فواد حسن فواد ،گوہر اعجاز ،اسحاق ڈار،جنرل ر راحیل شریف اور محسن نقوی شامل ہیں۔ تاہم ابھی تک ان میں سے کسی ایک نام پر اتفاق نہیں ہوسکا۔