سڑک پر بنی پیلی اور سفید لکیریں کس بات کی علامت ہیں؟

سڑک پر بنی پیلی اور سفید لکیریں کس بات کی علامت ہیں؟
کیپشن: What do the yellow and white lines on the road represent?

ایک نیوز:روزانہ گاڑی یا موٹر سائیکل میں سفر کرتے ہوئے ہوسکتا ہے کہ آپ نے سڑک کی سطح پر موجود لکیروں کو نوٹس کیا ہو۔
تفصیلات کےمطابق دنیا کے ہر ملک میں مختلف رنگوں کی لکیریں یا لائنیں سڑکوں پر ہوتی ہیں، جن کا پیٹرن بھی مختلف ہوسکتا ہے۔
عموماً سفید یا پیلے رنگ کی لکیریں سڑک پر نظر آتی ہیں۔
یہ لکیریں صرف دیکھنے یا سڑک کو خوبصورت بنانے کیلئے نہیں ہوتیں بلکہ ان کا واضح مقصد ہوتا ہے اورگاڑی چلاتے ہوئے حادثات سے بچنے کیلئے ان پر توجہ دینا بہت ضروری ہوتا ہے۔
مکمل سفید لکیر
اگر سڑک کے درمیان ایک سفید لکیر کھچی ہوئی ہے اور درمیان سے کٹی ہوئی نہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنی لین میں سفر کرنا ہے اور دیگر گاڑیوں کو اوور ٹیک نہیں کرنا۔آپ لین کو اسی وقت بدل سکتے ہیں جب لکیریں درمیان سے کٹی ہوئی نظر آئیں یا گیپ نظر آئے۔
کٹی ہوئی سفید لکیریں
اس طرح کی لکیریں سڑک کے درمیان میں ہوتی ہیں، جن کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ اپنے آگے موجود گاڑی کو اوور ٹیک یا لین چینج کرسکتے ہیں۔
مکمل پیلی لکیر
سڑک کے کنارے پر سیدھی پیلی لکیر موجود ہو تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ وہاں گاڑی کو پارک نہیں کر سکتے، اگر وہ سڑک کے درمیان میں ہو تو اسے مکمل سفید لکیر جیسا ہی تصور کریں، یعنی گاڑی اوور ٹیک کرنے یا لین بدلنے کی اجازت نہیں ہوتی۔
2 مکمل پیلی لکیریں
ان لکیروں کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو بس اپنی لین میں سفر کرنا ہے اور دوسری جانب جانے کی اجازت نہیں۔
مکمل اور کٹی ہوئی زرد لکیریں
اگر ایک پیلی لکیر سیدھی جارہی ہو اور دوسری کٹی ہوئی ہو، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ کٹی ہوئی لکیر کی جانب گاڑی چلانے والے اوور ٹیک کر سکتے ہیں، جبکہ مکمل لکیر کی جانب موجود ڈرائیورز کو اس کی اجازت نہیں ہوتی۔