روپیہ تگڑا،ڈالرکی قدر گر گئی

روپیہ تگڑا،ڈالرکی قدر گر گئی
کیپشن: روپیہ تگڑا،ڈالرکی قدر گر گئی

ایک نیوز :کاروباری ہفتے کے دوسرے روزانٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی کے ساتھ 277 روپے 94 پیسے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر  277 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 21 پیسہ سستا ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 279  روپے 37 پیسے ہے۔