دعا ہے عید الفطرکا چاند ہر گھر میں خوشیاں اور خوشحالی لائے،مریم نواز

دعا ہے عید الفطرکا چاند ہر گھر میں خوشیاں اور خوشحالی لائے،مریم نواز
کیپشن: دعا ہے عید الفطرکا چاند ہر گھر میں خوشیاں اور خوشحالی لائے،مریم نواز

ایک نیوز:وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہنا ہے کہ دعا ہے عید الفطرکا چاند ہر گھر میں خوشیاں اور خوشحالی لائے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شوال المکرم کا چاند نظر آنے پرقوم کے نام پیغام میں کہنا تھاکہ  امت مسلمہ بالخصوص پاکستان اور پنجاب کے عوام کو شوال کا چاند مبارک ہو۔دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم پر شوال کا یہ چاند امن،ایمان،سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع فرمائے۔دعا ہے کہ اللہ تعالی ماہ رمضان کی عبادات قبول فرمائے۔ دعا ہے کہ عید الفطرکا چاند ہر گھر میں خوشیاں اور خوشحالی لائے۔دعا ہے کہ شوال المکرم میں ہر دن اور ہر رات امن وسلامتی کی ہو۔

مریم نواز کاکہنا تھاکہ دعا ہے کہ اللہ تعالی غزہ کے مسلمانوں کو امن وسلامتی کے ساتھ عید کی خوشیاں نصیب کرے۔دعا ہے کہ اللہ تعالی مظلوم کشمیریوں کو بھی آزادی کی عید عطا فرمائے۔