پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان

پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے
کیپشن: Shawwal moon is likely to be seen in Pakistan today

ایک نیوز:پاکستان میں آج شوال کا چاند دکھائی دئیے جانے کا قوی امکان ہے۔ 
محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق چاند کی عمر آج شام انسانی آنکھ سے دکھائی دینے کیلئے پوری ہوگی جبکہ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے پیش نظر سعودی عرب میں اب عیدالفطر کل بروز بدھ کو ہو گی۔
مزید برآں متحدہ عرب امارات، قطر اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر 10 اپریل کو ہو گی جبکہ برطانیہ اور امریکا میں بھی ایک ہی روزعید کا امکان بڑھ گیاہے۔