اسپین کے صدر کی جی 20 اجلاس میں شرکت سے معذرت

اسپین کے صدر کی جی 20 اجلاس میں شرکت سے معذرت

 ایک نیوز: بھارت میں جی-20 ممالک کا سربراہی اجلاس ہونے والا ہے لیکن اس سے قبل یکے بعد دیگرے مودی سرکار کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسپین کے صدر پیڈرو سانچیز نے بھارت میں ہونے والے جی-20 ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ اسپین کے صدر کا کہنا ہےکہ معمولی علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے۔  جس کی وجہ سے جی20 سمٹ سمیت تمام سفری سرگرمیاں منسوخ کردیں۔

صدر پیڈرو سانچیز نے مزید لکھا کہ میری طبیعت کافی بہتر ہے اور کوئی خطرے کی بات نہیں لیکن میں بھارت نہیں جا سکوں گا،خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں بہتر محسوس کر رہا ہوں تاہم کورونا کی وجہ سے بھارت نہیں جا سکوں گا۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اب اسپین کے صدر کی جگہ نائب صدر اور وزیرِ خارجہ بھارت آئیں گے۔

یاد رہے کہ چین اور روس کے صدور پہلے ہی جی-20 سمٹ میں شرکت کے لیے بھارت جانے سے انکار کرچکے ہیں۔