وزیراعظم سے برطانوی جامعات کے وفد کی ملاقات،فروغ تعلیم پرتبادلہ خیال 

وزیراعظم سے برطانوی جامعات کے وفد کی ملاقات،فروغ تعلیم پرتبادلہ خیال 
کیپشن: وزیراعظم سے برطانوی جامعات کے وفد کی ملاقات،فروغ تعلیم پرتبادلہ خیال 

 ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف سے برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندگان کے وفد کی ملاقات ،معیاری تعلیم کے فروغ پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کرنیوالے وفد کی قیادت برطانیہ کے انٹرنیشنل ایجوکیشن چیمپئن سر اسٹیو اسمتھ کر رہے تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھا کہ معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے ۔ہم نے صوبہ پنجاب میں ایجوکیشن اینڈو مینٹ فنڈ قائم کیا تھا ؛ اسی قسم کے اقدامات وفاق میں بھی اٹھائیں گے: وزیراعظم

تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لئے حکومت ہنگامی اقدامات اٹھا رہی ہے : وزیراعظم

پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں جن میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتری آرہی ہے : وزیراعظم

وزیراعظم نے برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں تعاون کو سراہا

ہم برطانیہ کے ساتھ تجارت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں : وزیراعظم

پاکستانی اور برطانیہ کی یونیورسٹیوں کے مابین ٹیکنالوجی اور تحقیق کے شعبوں میں اشتراک ہونا چائیے : وزیراعظم

برطانیہ پاکستانی اساتذہ کی تربیت اور استعداد کار میں اضافے کے حوالے سے مدد گار ثابت ہو سکتا ہے : وزیراعظم

پاکستان برطانیہ کے تعلیمی شعبے کی استعداد سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے : وزیراعظم

 یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستانی اور برطانوی  جامعات ریسیپروکل بنیادوں پر ڈگری پروگرامز شروع کر چکی ہیں : وزیراعظم

پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور اس کا معیار بہتر بنانے کے لئے برطانیہ کے تعلیمی شعبے کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں : وزیراعظم

جدید تعلیم بالخصوص سائنس اور ٹیکنالوجی کسی بھی قوم کی ترقی کی ضمانت ہے : وزیراعظم 

برطانیہ ایجوکیشن گیٹ وے پاکستان کا دائرہ کار مزیدبڑھا رہا ہے جس سے دونوں ممالک میں تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے میں مدد  ملے گی :  وزیراعظم کو وفد کی بریفنگ

 وفد نے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اشتراک اور تعاون کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کی معروف جامعات  کے نمائندگان کے وفد نے آج اسلام آباد میں ملاقات ملاقات کی۔وفد کی قیادت برطانیہ کے انٹرنیشنل ایجوکیشن چیمپئن سر اسٹیو اسمتھ کر رہے تھے ۔

ملاقات میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی، رکن قومی اسمبلی رومینہ خورشید عالم,  وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ، پاکستان میں برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر جیمز ہیمپسن, چیئر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔

وزیراعظم نے وفد کو پاکستان میں   خوش آمدید کہا۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ؛ اس حوالے سے وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے صوبہ پنجاب میں ایجوکیشن اینڈو مینٹ فنڈ قائم کیا تھا ؛ اسی قسم کے اقدامات وفاق میں بھی اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لئے حکومت ہنگامی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں جن میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید بہتری آر ہی ہے ۔ وزیراعظم نے پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں برطانوی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا  کہا کہ ہم برطانیہ کے ساتھ تجارت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی اور برطانیہ کی جامعات کے مابین ٹیکنالوجی اور تحقیق کے شعبوں میں اشتراک ہونا چائیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ پاکستانی اساتذہ کی تربیت اور استعداد کار میں اضافے کے حوالے سے مدد گار ثابت ہو سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کی ایجوکیشن سیکٹر کی استعداد سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستانی اور برطانوی جامعات ریسیپروکل بنیادوں پر ڈگری پروگرامز شروع کر چکی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور اس کا معیار بہتر بنانے کے لئے برطانیہ کے ایجوکیشن سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید تعلیم بالخصوص سائنس اور ٹیکنالوجی کسی بھی قوم کی ترقی کی ضمانت ہے ۔ 

 وفد نے برطانیہ اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اشتراک اور تعاون کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد کی جانب سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ ایجوکیشن گیٹ وے پاکستان کا دائرہ کار مزید پھیلایا جا رہا ہے جس سے دونوں ممالک میں تعلیم کے شعبے میں تعاون بڑھانے میں مدد  ملے گی۔

وفد نے پاکستان میں شاندار میزبانی پر وزیراعظم اور حکومتی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔