کویت ،انتخابات میں حزب مخالف کی حکومت کو شکست 

کویت ،انتخابات میں حزب مخالف کی حکومت کو شکست 
کیپشن: In Kuwait, the opposition government was defeated in the elections

 ایک نیوز :کویت کے عام انتخابات میں حزب مخالف نے حکومت کو شکست دیدی۔
 رپورٹ کے مطابق6ون کو ہونےو الے عام انتخابات کے نتائج کے مطابق حزب اختلاف نے 50 نشستوں کے ایوان میں سے 29 نشستیں حاصل  کرلیں۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں میں صرف ایک خاتون شامل ہے۔
  عام انتخابات میں ووٹرز کا  ٹرن آؤٹ 51 فصد رہا جو سیاسی بحران کی وجہ سے عام آدمی کی حکومت سے مایوسی کو ظاہر کرتا ہے۔
واضح رہے کہ کویت میں طویل عرصے سے حکومت  اور قانون سازوں کے درمیان سیاسی رسا  کشی جاری ہے۔
اسی وجہ سے گذشتہ برس  ستمبر میں ہونے والے عام انتخابات میں حکومت مخالف قانون سازوں کے اکثریت حاصل  کرلینے کے بعد ولی عہد  مشال الاحمد الجابر الصباح  نے پارلیمان کو تحلیل کردیا تھا، تاہم  رواں برس  مارچ میں عدالت نے اس فیصلے کو کالعدم قرار  دے دیا تھا۔
واضح رہے کہ کویت میں کوئی سیاسی جماعت سرکاری طور پر رجسٹرڈ نہیں ہے اور امیدوار آزادانہ حیثیت میں  انتخاب لڑتے ہیں مگر  غیراعلانیہ طور پر کئی سیاسی گروپ سیاسی جماعت کے طور پر سرگرمیاں انجام دیتے ہیں۔