الیکشن کمیشن نے 3پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کا وقت بڑھادیا

الیکشن کمیشن نے 3پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کا وقت بڑھادیا
کیپشن: الیکشن کمیشن نے 3پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کا وقت بڑھادیا

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن نے دو حلقوں کے  3پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کا وقت بڑھادیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے دو حلقوں کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا وقت بڑھا دیا ،این اے 62 گجرات اور پی پی 28 گجرات کے 3 پولنگ اسٹیشنز پر دو گھنٹے کا وقت بڑھایا گیا ،پولنگ اسٹیشنز 250،304 اور 338 پر وقت بڑھایا گیا۔

دوسری جانب ملک بھر میں عام انتخابات کیلیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور اب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ملک بھر میں 12ویں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خاص انتظامات کیے گئے۔ مجموعی طور پر پولنگ پرامن ماحول میں منعقد ہوئی۔
ملک بھر میں حکومت نے بغیر بتائے موبائل سروس معطل کردی۔ بیشتر علاقوں میں موبائل سگنلز بند، انٹرنیٹ کی سروس بھی متاثر رہی۔