نوجوت سنگھ سدھو کے بیٹے کی شادی

najaut sing sidhu son wedding
کیپشن: najaut sing sidhu son wedding
سورس: google

ویب ڈیسک : بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما اور سابق کرکٹر ، انٹرٹینر نوجوت سنگھ سدھو کے بیٹے کرن سدھو نے پٹیالہ میں عنایت رندھاوا سے شادی  کرلی۔

 کرن سدھو کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا ایکس پر شیئر کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے’’سن ویڈنگ ، کپ آف جوائے‘‘ 

 کرن سدھو نے عنایت رندھاوا نامی فیشن ڈیزائنر سے شادی کی ہے۔ ایک تصویر میں سدھو سمیت کرن کے اہل خانہ دلہن کے خاندان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تصاویر میں، کرن شیروانی پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں جب کہ دلہن نے گلابی رنگ کا لہنگا  پہن رکھا ہے۔

یادرہے اس شادی کا اعلان  جون 2023 میں سدھو نے اپنی اب کی بہو رندھاوا کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے متعارف کرا کے کیا تھا۔ 

کرن سدھو پیشے کے حوالے سے وکیل ہیں اور ایم ٹی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کر چکے ہیں۔ وہ دہلی ہائی کورٹ میں کام کر چکے ہیں۔