نگران وزیراعظم کےمعاملے پرڈیڈ لاک،پیپلزپارٹی کی نئی شرط آ گئی

نگران وزیراعظم کےمعاملے پرڈیڈ لاک،پیپلزپارٹی کی نئی شرط آ گئی
کیپشن: Deadlock on the matter of the caretaker prime minister, a new condition of the People's Party has come

ایک نیوز :نگران وزیراعظم کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار،شہبازشریف کواختیاردینےکےبعدپیپلزپارٹی کی نئی شرط آ گئی۔

ذرائع کے مطابق   پاکستان پیپلز پارٹی کی نئی شرائط کے بعد میاں نواز شریف نے بھی مزید دو نئے نام سامنے رکھ دیئے۔سابق صدر آصف علی زرداری جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو نگران وزیراعظم بنانے کے مطالبے پر قائم ۔میاں نواز شریف نے فواد حسن فواد اور جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمٰن رمدے کو بہتر چوائس قرار دے دیا ۔شاہد خاقان عباسی کے حفیظ شیخ موسٹ فیورٹ ہونے کے باوجود ابھی تک اتفاق رائے قائم نہ ہوسکا ۔

ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد کے دو بڑوں میں کسی ایک نام پر متفق نہ ہونے کے سبب اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کا شیڈول نہیں بن سکا۔حکمران اتحاد کی غیر رسمی مشاورت جاری البتہ نئی صورتحال پر تاحال براہ راست مذاکرات نہ ہوسکے۔