وزیرداخلہ راناثنااللہ کا انتخابات میں تاخیرکاعندیہ

وزیرداخلہ راناثنااللہ کا انتخابات میں تاخیرکاعندیہ
کیپشن: Interior Minister Ranasthanaullah's decision to delay the elections

ایک نیوز:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کاکہنا ہے کہ آئینی تقاضہ ہے کہ حلقہ بندیاں ہونی چاہئیں، نئی حلقہ بندیوں کے تحت الیکشن فروری یا مارچ تک جا سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ  ر اناثنااللہ کا نجی ٹی وی پرگفتگو میں کہنا تھا کہ  نگراں وزیراعظم کا نام ابھی فائنل نہیں ہوا، ہوسکتا ہے کل تک نام فائنل ہو جائے، ایسا نام بھی آسکتا ہے جس پر اب تک بات نہیں ہوئی، ماہر معیشت کی طرف بات جائے تو حفیظ شیخ معتبر نام ہے۔

وزیرداخلہ  کا کہنا تھا کہ کراچی اور کے پی میں ضم اضلاع کو مردم شماری پر اعتراضات تھے تاہم مردم شماری کو اتفاق رائے سے قبول کر لیا گیا ہے، مردم شماری پرتحفظات برقرار رہتے تو یہ ملک کیلئے بہتر نہیں تھا، میری پارٹی کا مفاد کچھ بھی ہو، ملکی مفاد ہمیشہ ترجیح ہونی چاہیے اور ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری کے دوران مزاحمت نہیں کی، وکیل زدو کوب اور مزاحمت کا کہہ رہے ہیں ایسی کوئی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔

راناثنااللہ کا مزید کہنا تھاکہ جیل میں سیل ہی ہوتے ہیں فائیو اسٹار جیسے کمرے نہیں ہوتے، ہمیں بھی ایسے ہی سیل میں رکھا گیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی داعی رہے کہ جیل میں سب کیلئے ایک جیسا ماحول ہونا چاہیے، وہ بہتر کلاس کیلئے درخواست دیں تو دی جاسکتی ہے۔