روہڑی کے قدیم جلوس میں دم گھٹنے سے 6 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

کیپشن: 6 people died in Rohri

ایک نیوز نیوز: روہڑی کے 500 سالہ تاریخی ضریح اقدس جلوس میں دم گھنٹے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روہڑی کے تاریخی اور قدیم ضریح اقدس کا ماتمی جلوس روایتی طور پر برآمد ہوا، جس میں ملک بھر سے عزاداروں حسین کی بڑی تعداد میں شریک تھی۔

منڈو کھبڑ سے شروع ہونے والے تاریخی جلوس میں ضریح اقدس کے علاوہ دیگر تعزیئے، علم پاک اور ذوالجناح بھی شامل تھے۔

جلوس کا اہم رکن شمع گل ادا کیا جارہا تھا کہ ضریح اقدس کو پرسہ دینےکی کوشش میں متعدد افراد گرمی اور حبس کے باعث 6 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد بھگڈر بھی مچ گئی، جلوس کی سیکیورٹی پر مامور اسکاؤٹ اور دیگر امدادی رضاکاروں نے جاں بمشکل حالات پر قابو پایا اور جاں بحق وزخمیوں کو سکھر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔

بڑی تعداد میں زخمیوں کے پیش نظر سول ہسپتال سکھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اوراضافی عملے کو فوری طور پر طلب کرلیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق 6 میں سے 3 افراد کی شناخت ہوچکی ہے، جن میں سکھر کا رہائشی حسن پٹھان، کشمور کا رہائشی دلشیر اور ہالانی سے تعلق رکھنے والا منصور شامل ہے۔