فاطمہ جناح سیریز کا ٹیزرجاری،سیریز یوم آزادی کے موقع پرنشر ہوگی

فاطمہ جناح سیریز کا ٹیزرجاری
کیپشن: Fatima Jinnah series teaser release

ایک نیوز نیوز: فاطمہ جناح سیریز کا ٹیزرجاری کردیا گیا، ڈرامے میں سجل علی قائد اعظم کی بہن مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کا کردار نبھاتی دیکھائی دیں گی،فاطمہ جناح سیریز کو یوم آزادی کے موقع پرنشر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر نشر کیے جانے والی سیریز میں اداکارہ سجل علی محترمہ فاطمہ جناح کا کردار نبھائیں گی۔ اس سیریز کے تین سیزن ہیں۔ پہلے سیزن میں محترمہ فاطمہ جناح کے بچپن کو دیکھایا گیا ہے۔ ہر سیزن 15 اقساط پر مبنی ہوگا۔

View this post on Instagram

A post shared by aur! (@aur.digital)

فاطمہ جناح سیریز کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر دیکھایا جائے گا۔ اس سیریز میں سمیعہ ممتاز سمیت دنانیر مبین بھی نظر آئیں گی جو ممبئی کی ایک صحافی کا کردارادا کریں گی۔