امیربالاج قتل کیس،نامزدملزمان کےریڈوارنٹ کاپروسس مکمل

امیربالاج قتل کیس،نامزدملزمان کےریڈوارنٹ کاپروسس مکمل
کیپشن: Amir Balaj murder case, the process of the red warrant of the named accused is complete

ایک نیوز:امیربالاج قتل کیس میں نامزدملزمان کےریڈوارنٹ کاپروسس مکمل کرلیاگیا۔
ذرائع کےمطابق امیر بالاج قتل کیس میں نامزد ملزم طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو اشتہاری قرار دینے کے بعد ریڈ وارنٹ کا پروسس مکمل کر لیا گیا ، طیفی بٹ کی گرفتاری کے لئےدوبئی جانے والی پولیس ٹیم کو فی الحال روک دیا گیا ، طیفی بٹ لندن میں موجود ہے پولیس کو شواہد مل گئے ہیں ۔

ذرائع کےمطابق بالاج کے قتل کے بعد طیفی بٹ لاہور سے اسلام آباد پھر وہاں سے دوبئی اور دو ہفتے بعد لندن چلا گیا ، پولیس کو ٹریول ہسٹری کے ساتھ طیفی بٹ کے لندن میں موجود ہونے کے شواہد بھی مل گئے، ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم عمران کشور نے ایک نیوز کی خبر کی تصدیق کر دی۔
یادرہےکہ امیربالاج ٹیپوکورواں سال18فروری کوٹھوکرنیازبیگ کےقریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب کےدوران فائرنگ کرکےقتل کیاگیاتھا۔