شاہد خاقان کا نئی سیاسی جماعت کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع 

شاہد خاقان کا نئی سیاسی جماعت کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع 
کیپشن: Shahid Khaqan's appeal to the Election Commission for a new political party

ایک نیوز:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔
مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرنے والے شاہد خاقان عباسی الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔شاہد خاقان عباسی نے سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے کوائف الیکشن کمیشن میں جمع کردئیے ۔

 شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کی رجسٹریشن کے لئے الیکشن کمیشن کو تمام مطلوبہ دستاویز فراہم کردی ہیں۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق سیاسی جماعت رجسٹرڈ کروارہے ہیں ۔آئندہ انتخابات میں نئی سیاسی جماعت کے تحت الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے۔