اسرائیل کا جوابی وار: غزہ کی پٹی پر آپریشن 'آئرن سورڈ' شروع

اسرائیل کا جوابی وار: غزہ کی پٹی پر آپریشن \'آئرن سورڈ\' شروع
کیپشن: Israel's retaliatory strike: Operation 'Iron Sword' begins in Gaza Strip

ایک نیوز: حماس کی جانب سے اسرائیل پر اب تک کے سب سے بڑے حملے کے بعد اب اسرائیل نے بھی جوابی وار شروع کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر آپریشن 'آئرن سورڈ' شروع کر دیا، عینی شاہدین کے مطابق غزہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ 

اسرائیلی فوج نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ درجنوں جنگی طیارے غزہ پر بمباری کر رہے ہیں۔ 

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے جنوبی اور سنٹرل علاقوں میں ائیرپورٹ بند کر دیے گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم جنگ میں ہیں اور جنگ جیتیں گے، ہمارے دشمن کو جنگ شروع کرنے کی بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے حملے میں 22 افراد ہلاک اور 500 زخمی ہوئے ہیں۔