حماس کا اسرائیل پر بڑا حملہ ،250 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک ، 1100زخمی

حماس کا تاریخی حملہ: ہزاروں راکٹس نے تباہی مچادی,اسرائیلی طیاروں کی بمباری
کیپشن: Hamas's historic attack: thousands of rockets wreaked havoc, bombing Israeli planes

ایک نیوز:28 سال بعد حماس نے غزہ سے اسرائیلی قبضہ چھڑا لیا، ایران  نے بھی  حمایت کااعلان کردیا۔

حماس کی جانب سے اسرائیل پر اب تک کی تاریخ کا سب سے بڑا حملہ کردیا گیا ہے۔ جس نے اسرائیلی دفاعی نظام 'آئرن ڈوم' کو فیل کردیا ہے۔ حماس کے دعوے کے مطابق 5 ہزار راکٹ اسرائیل پر فائر کیے گئے ہیں۔ جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جبکہ اب تک 250 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک اور 1100سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔دوسری جانب اسرائیل نے حماس کی بمباری کا جواب دیتے ہوئے آپریشن 'آئرن سورڈ کا آغاز کردیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر بمباری کی ہے۔اسرائیلی جوابی بمباری سے 232 فلسطینی شہید اور 1697 فلسطینی زخمی ہوئے۔

 فلسطینی وزارت صحت غزہ میں اسرائیلی طیاروں سے دو عمارتیں تباہ ہوئیں، ان میں سے ایک 100 اپارٹمنٹس بھی شامل ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق محصورغزہ کی پٹی سے تل ابیب پر ہزاروں راکٹس داغے گئے۔ اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیل کی جانب درجنوں راکٹ فائر کیے گئے ہیں جس میں کم از کم ایک خاتون کی ہلاکت ہوئی ہے۔ جبکہ حماس کے درجنوں مسلح افراد جنوبی اسرائیل میں داخل ہوگئے ہیں۔

پورے جنوبی اسرائیل میں سائرن بج رہے ہیں جسے سنیچر کی صبح تل ابیب کے بڑے علاقے میں سنا جا سکتا تھا۔ اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈم ریسکیو ایجنسی کے مطابق دو دیگر افراد اس میں زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

فلسطینی عسکریت پسند اسلامی گروپ حماس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ اسرائیلی فائر فائٹرز اشکیلون شہر میں آگ بجھانے میں لگے ہیں جبکہ جلی ہوئی گاڑیوں سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھ رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم بن یامن نتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ راکٹ حملوں کے پیش نظر اسرائیل کے سکیورٹی سربراہان ملاقات کرنے والے ہیں۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کی جانب سے ایک ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے 'دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد' اسرائیلی علاقے میں گھس آئی ہے اور آس پاس کے علاقوں کے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔

آئی ڈی ایف کے ترجمان ڈینیئل ہیگاری نے کہا ہے کہ حماس کو جنگ کے اعلان کے بعد واقعات کے نتائج بھگتنا ہوں گے اور ان پر اس کی ذمہ داری عائد ہوگی۔ ان کے ایک ٹویٹ میں کہا گيا ہے کہ 'آئی ڈی ایف نے حالت جنگ میں الرٹ کا اعلان کیا ہے۔ گذشتہ گھنٹے میں غزہ سے اسرائیلی علاقے میں راکٹوں سے شدید فائرنگ شروع ہوئی اور دہشت گرد متعدد مختلف مقامات سے اسرائیلی حدود میں گھس آئے ہیں۔ 

دی گارڈین کے مطابق غزہ میں حماس کے فوجی کمانڈر محمد ضیف نے ایک بیان میں مسجد اقصیٰ کو آزاد کرانے کے لیے ایک نئے آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا ہے جہاں گذشتہ چند ہفتوں کے دوران یہودی زائرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف حماس کی نئی کوششوں کا 'یہ صرف پہلا مرحلہ ہے۔'

انھوں نے کہا: 'ہم نے دشمن کو متنبہ کیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کے خلاف اپنی جارحیت کو ختم کرے۔ بغیر کسی جواب کے دشمن کی جارحیت کا دور اب ختم ہو گیا ہے۔ میں مغربی کنارے اور گرین لائن کے اندر ہر جگہ فلسطینیوں سے بلاروک ٹوک حملہ کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔ میں ہر جگہ مسلمانوں سے حملہ کرنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔'

واضح رہے کہ سنہ 2007 میں جب سے اسلام پسند گروپ نے 42 مربع کلومیٹر کی پٹی پر قبضہ کیا ہے اس علاقے کے حکمرانوں اور اس کے دیگر فعال دھڑوں کے خلاف چار جنگیں اور کئی چھوٹی چھوٹی جھڑپیں ہو چکی ہیں اور اس چیز نے غزہ کے 23 لاکھ رہائشیوں کو تباہ کن نقصان پہنچایا ہے۔

اسرائیل کی ناکہ بندی کے بعد سے غزہ میں لوگوں کو نقل و حرکت کی آزادی بھی نہیں ہے، اور صحت کی دیکھ بھال، بجلی، صفائی اور دیگر اہم بنیادی ڈھانچے تباہ ہو چکے ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ راکٹ ایرانی ہوئے تو اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب حماس کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد غزہ میں رہائش پذیر اسرائیلیوں کی بڑی تعداد نے حفاظت کے پیش نظر ایئرپورٹس کا رخ کرلیا ہے اور وہ علاقہ چھوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ 

حماس کو بڑی کامیابی: اسرائیلی فورسز کا کمانڈر گرفتار

حماس کو بڑی کامیابی مل گئی ۔ اسرائیلی فورسز کے کمانڈر نمرود علونی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ نمرود علونی کو حالیہ آپریشن کےدوران شناخت کرکے پکڑا گیا۔ 

تجزیہ کاروں کے مطابق کمانڈر نمرود کی گرفتاری نے اسرائیلی فوج کی انٹیلی جنس اور لڑنے کی صلاحیت پر سوال کھڑے کردیے ہیں۔

اسرائیل کا جوابی وار: آپریشن 'آئرن سورڈ' شروع:

اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر آپریشن 'آئرن سورڈ' شروع کر دیا، عینی شاہدین کے مطابق غزہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ 

اسرائیلی فوج نے نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ درجنوں جنگی طیارے غزہ پر بمباری کر رہے ہیں۔ 

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے جنوبی اور سنٹرل علاقوں میں ائیرپورٹ بند کر دیے گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم جنگ میں ہیں اور جنگ جیتیں گے، ہمارے دشمن کو جنگ شروع کرنے کی بڑی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے حملے میں 22 افراد ہلاک اور 500 زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی ربی حملے کے بعد عبادت چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے:

حماس کی جانب سے کیے گئے سب سے بڑے راکٹ حملے کے بعد یروشلم میں دیوار اقصٰی کے ساتھ عبادت کررہے اسرائیلی ربی اپنی عبادت چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ 

اسرائیلی فوج نے فلسطینی صحافی قتل کردیا:

اسرائیلی افواج نے فلسطینی صحافی محمد علی صالحی کو حماس کی جانب سے حملے کے بعد کے مناظر کور کرنے پر وحشیانہ طریقے سے ہلاک کردیا۔ 23 سالہ محمد علی صالحی غزہ کی پٹی کے علاقے میں باڑ کے قریبی مناظر فلم بند کررہے تھے جب انہیں گولی ماردی گئی۔