ڈینگی کے ڈنگ تیز، شہرمیں مزید 2 افراد وائرس میں مبتلا

ڈینگی کے ڈنگ تیز، شہرمیں مزید 2 افراد وائرس میں مبتلا
لاہور(ایک نیوز نیوز) ڈینگی وائرس کا خطرہ بھی سر پر منڈلانے لگا۔ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی وائرس کے 7 کنفرم مریض سامنے آگئے ، شہر لاہور میں بھی دو افراد وائرس میں مبتلا۔ پنجاب میں 971 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے، ترجمان ہیلتھ کیئر جبکہ گزشتہ ایک ہفتے میں صوبے بھر سے 8 ہزار 636 مقامات سے ڈینگی لاروا بھی برآمد ہوا ہے ۔