حماس نے جنگ بندی کی تجاویز منظور کرلیں

حماس نے جنگ بندی کی تجاویز منظور کرلیں
کیپشن: حماس نے جنگ بندی کی تجاویز منظور کرلیں

ویب ڈیسک:حماس نے جنگ بندی معاہدے کی تجاویز منظور کرلیں۔رفح میں فلسطینیوں نے جشن منایا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تجاویز اور معاہدے کی تفصیل ابھی نہیں بتائی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس نے کہا ہے کہ معاہدے کی تجاویز منظور کرنے کا قطری اور مصری ثالث کاروں کو بتا دیا۔ معاہدے کے لیے گیند اب اسرائیل کے کورٹ میں ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی تین مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی شامل ہے، ہر مرحلہ 42 دنوں کا ہوگا، پہلے مرحلےمیں اسرائیلی فوج شمالی و جنوبی غزہ کی درمیانی راہداری سے نکل جائے گی، دوسرے مرحلےمیں اسرائیلی فوجی آپریشن کا مکمل خاتمہ اور فوج کا انخلا شامل ہے جبکہ تیسرے مرحلے میں غزہ کے محاصرے کا خاتمہ شامل ہے۔
اسمعیل ہانیہ نے قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی اور مصری وزیر برائے انٹیلی جنس عباس کامل کو ٹیلی فون کر کے جنگ بندی معاہدے کی تجاویز منظور کرنے سے آگاہ کیا۔
حماس کی جانب سے جنگ بندی تجاویز قبول کرنے پر رفح میں فلسطینیوں نے جشن منایا۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رفح کے فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے، لوگ خوشی سے نہال دکھائی دے رہے تھے۔
حماس کی جانب سے جنگ بندی تجاویز قبول کرنے پر اسرائیلی فوج کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہم حماس کے ہر جواب اور ردعمل کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہے ہیں، اس کے ساتھ غزہ میں ہماری کارروائیاں جاری ہیں اور رہیں گی۔