یوسی 2 لیاری میں پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کارکنان آمنےسامنےآگئے

یوسی 2 لیاری میں پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کارکنان آمنےسامنےآگئے
کیپشن: یوسی 2 لیاری میں پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کارکنان آمنےسامنےآگئے

ایک نیوز: کراچی میں بلدیاتی ضمنی الیکشن کے موقع پر بہار کالونی یوسی 2 لیاری پولنگ اسٹیشن نمبر پانچ پر کشیدگی کے باعث سیاسی جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کارکنان آمنے سامنے آگئے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ہمارے پولنگ ایجنٹ کو باہر نکال دیا گیا ہے۔

کراچی کی یوسی 13 نیو کراچی وارڈ نمبر 1 میں حالات کشیدہ ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے کارکنان کی جانب سے پیپلزپارٹی پر دھاندلی کا الزام عائد کی جارہا ہے۔

جماعت اسلامی نے انتخابی عملے اور پولیس پر جانب داری کا الزام لگاتے ہوئے کہا ’’ہمارے کارکنوں کو پولیس کی موجودگی میں مارا گیا‘‘ تاہم پی پی امیدوار شاہ زیب ستی نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا کوئی کارکن تشدد میں ملوث نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں 11 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، جو بنا تعطل کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ شہر میں 223 امیدوار مد مقابل ہیں، 5 لاکھ 80 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

کراچی میں 302 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔ سیکیورٹی کے پلان کے تحت سات ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں، 197 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ امیدواروں کے انتقال سمیت دیگر وجوہات کی وجہ سے الیکشن نہیں ہوسکے تھے۔