مالی سال کےپہلےہفتےمیں مہنگائی میں اضافہ،ادارہ شماریات

مالی سال کےپہلےہفتےمیں مہنگائی میں اضافہ،ادارہ شماریات
کیپشن: مالی سال کےپہلےہفتےمیں مہنگائی میں اضافہ،ادارہ شماریات

ایک نیوز: نئے مالی سال کے پہلےہفتےمیں مہنگائی مزید بڑھ گئی،مہنگائی کی شرح میں0.70 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 28.55فیصد ہوگئی،ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ۔
ادارہ شماریات  کے مطابق ایک ہفتے میں24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں،حالیہ ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں42.25 فیصد اضافہ ہوا،ایک ہفتے میں پیاز8.70 اور آلو4.79 فیصد مہنگا ہوا،ایک ہفتے میں آٹا 4.05 فیصد اور گڑ کی قیمت 4.01 فیصد بڑھی،حالیہ ہفتے چینی 3.48 فیصد مہنگی ہوئی،حالیہ ہفتے 10اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں کیلے7.51 فیصد اور چکن 2.80 فیصد سستا ہوا،حالیہ ہفتے انڈے 0.17 فیصد سستے ہوئے،اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ، کوکنگ آئل 5 َلٹر ٹن بھی سستا ہوا،حالیہ ہفتےدال مسور، دال مونگ،دال چنا بھی سستی ہوئیں،حالیہ ہفتے17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیوں میں استحکام رہا۔