شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع

شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
کیپشن: شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع

ایک نیوز: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر خارجہ کی عبوری ضمانتوں میں 21 جولائی تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی نے مقدمہ نمبر 410/23 تھانہ ریس کورس، مقدمہ نمبر 1271 تھانہ گلبرگ اور مقدمہ نمبر 96/23 سرور روڈ میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی۔