شاہ محمود،شیخ رشید محروم،عمران خان،پرویزالٰہی نے ووٹ کاسٹ کردیا

 شاہ محمود،شیخ رشید محروم،عمران خان،پرویزالٰہی نے ووٹ کاسٹ کردیا
کیپشن:  شاہ محمود،شیخ رشید محروم،عمران خان،پرویزالٰہی نے ووٹ کاسٹ کردیا

ویب ڈیسک:سینٹرل جیل اڈیالہ میں پوسٹل بیلٹ پر پولنگ مکمل، عمران خان ،پرویزالٰہی نے ووٹ کاسٹ کردیا،شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید محروم رہے۔
جیل انتظامیہ کی جانب سے ڈیمانڈکئے گئے پوسٹل بیلٹ کے مقابلے میں صرف 15 پوسٹل بلیٹ ارسال کیے گیے۔ مجموعی طور پر 145 اسیران نے پوسٹل بیلٹ پر حق رائے دہی کے استعمال کے لیے درخواستیں دی تھیں۔
 سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے پوسٹل بیلٹ فراہم نہیں کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق پوسٹل بلیٹ پر پولنگ کے لیے جیل میں ایک مقام کو باقائدہ پولنگ اسٹیشن قرار دیا اور عمران خان اور رویز الہی نے اپنا ووٹ اپنے سیل میں ہی کاسٹ کیا جبکہ دیگر اسیران نے پوسٹل بلیٹ پر اپنا حق رائے دہی جیل کے پولنگ اسٹیشن پر کاسٹ کیا۔کاسٹ شدہ ووٹ اسی طرح سر بمہر حالت میں ڈی آر او الیکشن کمیشن کو ارسال کردیے گئے۔