ہانگ کانگ:انجینئرزنےچھوٹاروبوٹ بناکرکس ملک کاریکارڈچھین لیا؟

ہانگ کانگ:انجینئرزنےچھوٹاروبوٹ بناکرکس ملک کاریکارڈچھین لیا؟
کیپشن: Hong Kong: Engineers made a small robot and took away the country's work card?

ویب ڈیسک: ہانگ کانگ کے چار انجینئروں نے دنیا کا سب سے چھوٹا ترین روبوٹ بنا کر پاکستانی انجینئر کا ریکارڈچھین لیا۔
تفصیلات کےمطابق دنیابھرمیں مختلف قسم کےمقابلےہوتےہیں ایسا ہی ایک انوکھامقابلہ ہانگ کانگ کےانجینئروں کاہواجنہوں نےدنیاکاچھوٹاترین روبوٹ  بناکرپاکستان کےانجینئرزکاریکارڈتوڑڈالا۔
ڈائیوسیسن بوائز سکول سے تعلق رکھنے والی روبوٹکس کی ٹیم کے چار ممبران آرون ہو ییٹ فنگ، آئزک زیکری ٹو، جسٹن وینگ ٹو ڈونگ اور گو ہئی لیونگ نے مل کر 5.55 انچز بڑا روبوٹ بنایا جو گزشتہ ریکارڈ ساز روبوٹ سے 0.44 انچ چھوٹا ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے زین احمد قریشی کے پاس تھا جو انہوں نے 2022 میں بنایا تھا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے قواعد و ضوابط کے مطابق اس کیٹیگری کے لیے لازمی ہے کہ روبوٹ میں دونوں پیروں پر چلنے کے ساتھ دونوں کندھوں، کہنیوں، گھٹنوں اور کولہوں کو حرکت دینے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔
اس روبوٹ کے ایکریلک پینلز اور تھری ڈی پرنٹڈ اجزاءسکول کی روبوٹکس لیب میں ڈیزائن کیے گئے اور وہیں بنائے گئے۔