اے این ایف کی کارروائی، پتھروں میں چھپائی 96 کلو چرس برآمد

اے این ایف کی کارروائی، پتھروں میں چھپائی 96 کلو چرس برآمد

ایک نیوز نیوز: اے این ایف کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ نمبر TG 346 سے بنکاک جانے والی ساہیوال کی رہائشی خاتون کے پیٹ سے 89 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے ہیں خاتون کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

اے این ایف کی دوسری کارروائی میں کوسٹل ہائی وے پسنی کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 96 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔ برآمدشدہ منشیات پتھروں میں چھپائی گئی تھی۔انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا ہے۔