وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف کی ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف کی ملاقات
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف کی ملاقات

ایک نیوز:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی،آرمی چیف نے وزیراعظم شہبازشریف کو  وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباددی  اور نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔

تفصیلات  کے مطابق آرمی چیف اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات میں  پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سیکیورٹی امور سے متعلق بات چیت کی گئی ،آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جاری اینٹلی جنس بیسڈ آپریشنز کے بارے میں  بریفنگ دی ۔ملاقات میں قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور پر بھی  تبادلہ خیال کیا گیا ۔