دلجیت دوسانجھ کا نیا ٹریک ریلیز ،

diljit dusanjh
کیپشن: diljit dusanjh
سورس: google

  ویب ڈیسک : ’’سیا ’’کے ساتھ ’’ہس ہس ’’ گانے کی دھماکا دار کامیابی کے بعد دلجیت دوسانجھ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ’’ لوو، یا’’ کے نام سے  ایک نیا  گانا جاری کردیا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق گانے’’ لوو ،یا’’ میں وہ اور مونی رائے شامل ہیں۔

دلجیت دوسانجھ کے پاس آج  کا خصوصی  دن منانے کی دو وجوہات ہیں۔ سب سے پہلے، وہ آج اپنی40 ویں سالگرہ منا رہے ہیں دوسرا، انہوں نے اس موقع کو سیلی بریٹ کرنے کے لئے ایک نیا سنگل اور میوزک ویڈیو جاری کیا ہے۔ ’’ لوو ،یا’’ میں ان  کے ساتھ ویڈیو میں بالی ووڈ اداکار مونی رائے کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

دلجیت نے ہفتے کے روز اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ’’ لوو ،یا’’ کا میوزک ویڈیو شیئر کیا۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا، "لؤ جی سالگرہ کا تحفہ یہ یقینی ہے کہ میں آپ کو ہر سال تحفہ دینے کی کوشش کرتا رہوں گا۔

ان کی ویڈیو یو ٹیوب میوزک پر بھی جاری کی گئی ہے۔