جی میل اب واٹس ایپ کی طرح چلے گا

 جی میل اب واٹس ایپ کی طرح چلے گا
کیپشن:  جی میل اب واٹس ایپ کی طرح چلے گا

ویب ڈیسک: صارفین کی موجیں ،جی میل اب واٹس ایپ کی طرح چلے گا۔گوگل نے تیاریاں مکمل کرلیں۔
 جی ہاں گوگل کی جانب سے جی میل کی اینڈرائیڈ ایپ میں ایک نیا چیٹ اسٹائل ریسپانس انٹرفیس متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس فیچر سے جی میل کی ای میلز پر ریپلائی کرنے کا تجربہ کسی میسجنگ ایپ جیسا ہو جائے گا۔ابھی جی میل پر جب کسی ای میل پر ریپلائی کیا جاتا ہے تو ایک نئی ریپلائی ونڈو اوپن ہوتی ہے جس میں اوپر موجود تفصیلات ٹکڑوں میں نظر آتی ہیں۔
مگر اس نئے فیچر سے جب آپ ریپلائی بٹن پر کلک کریں گے تو اوپر موجود ای میل واٹس ایپ میسج پر ریپلائی کی طرح نظر آئے گی۔اس سے ای میل پر موجود پیغام کو پڑھ کر اس پر جواب دینے میں مدد ملے گی اور یہ یاد کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی کہ ای میل میں کیا لکھا تھا۔اس طرح کا ڈیزائن اب تک میسجنگ ایپس جیسے واٹس ایپ میں ہی نظر آتا ہے۔