بھارت :پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے ،8افراد ہلاک ،درجنوں زخمی

بھارت :پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے ،8افراد ہلاک ،درجنوں زخمی
کیپشن: بھارت :پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے ،8افراد ہلاک ،درجنوں زخمی

ویب ڈیسک :بھارت میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکا اور آتشزدگی سے درجن کے بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع ہردا کے علاقے بیرا گڑھ میں پٹاخے کی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش میں قائم غیر قانونی پٹاخوں کی فیکٹری میں منگل کی صبح دھماکا ہوا جس کے بعد فیکٹری اور اطراف میں قائم 100 سے زائد مکانات متاثر ہوئے۔حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 60 مکانات مکمل تباہ ہوگئے جبکہ تین درجن سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں۔
فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد وقفے وقفے سے مسلسل دھماکوں کی آوازیں آرہی ہیں جس پر حکام نے اطراف سے 100 سے زائد مکانات کو خالی کرالیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دھماکے کے بعد بڑی تعداد میں موٹرسائیکلوں اور گاڑیاں بھی نذر آتش ہوگئیں۔