استنبول کورٹ ہاؤس پر حملہ کی کوشش،2 حملہ آور مارے گئے 

استنبول کورٹ ہاؤس پر حملہ کی کوشش،2 حملہ آور مارے گئے 
کیپشن: استنبول کورٹ ہاؤس پر حملہ کی کوشش،2 حملہ آور مارے گئے 

ویب ڈیسک :ترکیہ میں استنبول کی ایک عدالت میں 2 لوگوں نے حملے کی کوشش کی، سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے دو حملہ آور مارے گئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق ترکیے کی ایک عدالت میں اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا جب دو حملہ آوروں نے استنبول کورٹ ہاؤس پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ مستعد سیکورٹی اہلکاروں نےحملہ ناکام بناتے ہوئے دونوں حملہ آوروں کو موت کی نیند سلا دیاجبکہ واقعہ میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں علاج کے لیے قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلکایا نے بتایا کہ منگل کو استنبول کی ایک عدالت میں دو لوگوں نے حملے کی کوشش کی تھی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے انھیں موقع پر ہی مار گرایا اور حملہ آور کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔