بڑےایونٹ فیفاورلڈکپ2026کاشیڈول جاری

فیفانےورلڈکپ2026کاشیڈول جاری کردیا
کیپشن: FIFA has released the World Cup 2026 schedule

ویب ڈیسک: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفانے ورلڈکپ 2026 کے میچز کا شیڈول جاری کردیا۔
تفصیلات کےمطابق فیفاورلڈکپ2026کےشیڈول کااعلان کردیاگیاایونٹ کاآغاز11جون سےہوگا۔
فیفا ورلڈکپ 2026 کے104 میچز3  ممالک امریکا ، میکسیکو اور کینیڈا میں ہوں گے، ہر میزبان اپنے ہوم ملک میں 3،3 میچز کھیلے گا۔
میچ شیڈول کے مطابق فیفا ورلڈکپ 2026  ایونٹ کا افتتاحی میچ 11 جون کو میکسیکو اور فائنل19 جولائی کو نیویارک میں کھیلا جائے گا۔
شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ فیفا ورلڈکپ کا سیمی فائنل ڈیلیس اور اٹلانٹا میں 14 اور16 جولائی اور تیسری پوزیشن کا میچ 18 جولائی کو میامی میں ہوگا۔
 فیفا کے مطابق گروپ کے ابتدائی2 میچ ڈے پر دو، دو میچز ہوں گے،گروپ کے آخری چار میچ ڈے پر روز 6،6 میچز ہوں گے۔