کراچی:رات گئےپولیس مقابلہ،2ڈاکوہلاک،1پولیس اہلکارزخمی

کراچی:رات گئےپولیس مقابلہ،2ڈاکوہلاک،1پولیس اہلکارزخمی
کیپشن: Karachi: Late night police encounter, 2 robbers killed, 1 policeman injured

ایک نیوز:کراچی میں رات گئےپولیس مقابلہ میں 2ڈاکوہلاک اورایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےلانڈھی خرم آباد میں رات گئے پولیس مقابلہ ہوا،پولیس اورڈاکوؤں کےدرمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا،دوطرفہ فائرنگ سےدوڈاکوہلاک اورایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا۔
پولیس کےمطابق مقابلہ کےدوران زخمی ہونےوالےپولیس اہلکارکی شناخت نعمان کےنام سےہوئی۔جس کوطبی امدادکیلئےہسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس کےمطابق ہلاک ڈاکوؤں سےاسلحہ ،چھینےگئےموبائل فون اورایک عددموٹرسائیکل برآمدہوئی ہے۔ ہلاک ڈاکو ؤں کی لاشوں کوضروری کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیا۔