شہباز شریف کی غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت

شہباز شریف کی غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت
کیپشن: shahbaz sharif tweet

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کی ہے جس میں 5 سالہ بچی سمیت 10 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اس واقعے کو اسرائیل کی دہشتگردی کی تازہ ترین کارروائی قرار دیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ اگر سزا کے خوف سے بالاتر ہو کر ظلم کرنے والے کا کوئی وجود ہے تو وہ اسرائیل ہے جو نتائج کی پرواہ کئے بغیر فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر وحشیانہ بمباری سے فلسطینی کمانڈر اور 5 سال کی بچی سمیت 10 فلسطینی شہید اور 75 زخمی ہو گئے۔