شہبازشریف سعودی عرب کے دورے کیلئے روانہ

شہبازشریف سعودی عرب کے دورے کیلئے روانہ
کیپشن: شہبازشریف سعودی عرب کے دورے کیلئے روانہ

ایک نیوز :وزیراعظم  شہباز شریف سعودی عرب کے دورے کے لیے روانہ ہوگئے ۔

تفصیلات کےمطابق   وزیراعظم شہبازشریف بذریعہ کمرشل ائیرلائن سعودی عرب روانہ ہوئے، وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات اور وزیر اقتصادی امور بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں،شہباز شریف سعودی عرب کا 8 اپریل تک دورہ کریں گے،وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوگی،سعودی حکام سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت ہوگی،وزیراعظم شہباز شریف کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔