اسلام آبادسے 503سےزائد ’غیر قانونی‘ مقیم غیر ملکی شہری گرفتار

اسلام آبادسے 503سےزائد ’غیر قانونی‘ مقیم غیر ملکی شہری گرفتار
کیپشن: اسلام آبادسے 503سےزائد ’غیر قانونی‘ مقیم غیر ملکی شہری گرفتار

ایک نیوز: وفاقی حکومت کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو پاکستان سے جانے کے لیے یکم نومبر کی ڈیڈلائن دینے کے ایک روز بعد پولیس نے اسلام آباد سے503سے زائد غیر ملکی شہریوں کو مبینہ طور پر قانونی دستاویزات کے بغیر رہنے پر گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشنز کے دوران 1126 افراد کی جانچ کی گئی، 503 افراد کے پاس کسی قسم کے کوئی کاغذات نہیں تھے۔ان کے خلاف 14 فارنر ایکٹ کے تحت کارروائی کرکے مجاز عدالتوں میں پیش کیا گیا، وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ 623 افراد کو منظور شدہ شناختی دستاویزات پیش کرنے پر رہا کیا گیا، اس تمام عمل کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، جرائم پیشہ عناصر کو غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے ساتھ منسلک کرنا درست نہیں ہے،آس پاس کوئی غیرقانونی مقیم ہو تو پولیس کو اطلاع دیں،آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔کسی غیر قانونی مقیم کو پناہ یا ملازمت دینا بھی جرم ہے جس پر قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔