بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،  لیفٹیننٹ کرنل ہلاک

بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،  لیفٹیننٹ کرنل ہلاک
کیپشن: Indian army helicopter crashes, lieutenant colonel killed. ( File Photo ) .
سورس: Photo By NDTV

ایک نیوز نیوز:  بھارتی ایوی ایشن ( Indian Aviation) کا ہیلی کاپٹر ( Helicopter ) گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں لیفٹیننٹ کرنل سوراب یادیو ہلاک ہوگئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ہیلی کاپٹر چیتا ( Cheetah ) تھا۔ جس میں پائلٹ اور معاون پائلٹ محو پرواز تھے۔

بدقسمت ہیلی کاپٹر نے آج بروز بدھ 5 اکتوبر کو صبح آرمی ایوی ایشن بیس سے معمول کے مشن کیلئے اڑان بھری تاہم تقریباً دن دس بجے ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔

An Indian Army Cheetah helicopter crashed today near Tawang area in Arunachal Pradesh. One pilot has lost his life in the accident: Army Officials pic.twitter.com/5BErWZzRIH

— ANI (@ANI) October 5, 2022