وزیراعظم کادورہ گوادر، بارش کے متاثرین میں امدادی چیک تقسیم

وزیراعظم کادورہ گوادر،متاثرین کی مددکیلئےکوئی کسرنہ چھوڑنےہدایت
کیپشن: Prime Minister's visit to Gwadar instructed to leave no stone unturned to help the victims

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نےدورہ گوادرکےدوران بارش کےمتاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے۔

تفصیلات کےمطابق حالیہ بارشوں سےگوادرمیں بڑےپیمانےپرتباہی ہوئی ہے،وزیراعظم شہبازشریف مشکل کی اس گھڑی میں عوام کادکھ بانٹنےکیلئے آج گوادرکادورہ کرنےکیلئےگئےہیں۔

وزیراعظم محمدشہبازشریف نےدوران پروازچیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل انعام حیدرملک سے گوادر اور جنوبی بلوچستان میں حالیہ طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور جاری امدادی کارروائیوں پر بریفنگ لی۔
 وزیرِ اعظم کو ملک کے دیگر علاقوں میں نقصانات اور متاثرین کی مدد کیلئے اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم نےہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی اور سیٹلائٹ کے ذریعے قدرتی آفات کے وقت سے پہلے تعین کے لئے نظام وضع کیا جائے،متاثرہ مواصلاتی ڈھانچے کی بحالی اور نجی املاک کے نقصانات کے تفصیلی جائزے پر جلد رپورٹ پیش کی جائے۔