پنجاب کے بعد کراچی میں بھی نیاکوویڈ ویرینٹ وائرس پہنچ گیا  

پنجاب کے بعد کراچی میں بھی نیاکوویڈ ویرینٹ وائرس پہنچ گیا  
کیپشن: پنجاب کے بعد کراچی میں بھی نیاکوویڈ ویرینٹ وائرس پہنچ گیا  

ایک نیوز:پنجاب کے بعد کراچی میں بھی نیاکوویڈ ویرینٹ وائرس پہنچ گیا۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 2افراد  میں نئے وائرس کی تصدیق ہوئی۔حیدر آباد کے رہائشی53 سالہ مسافر اور ڈی آئی جی خان کے رہائشی 60سالہ مسافر میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔دونوں مسافر جدہ اور کولالمپور سے کراچی پہنچے تھے ۔دونوں افراد کو کورنٹائن کردیا گیا ہے ۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں نئے کوویڈ ویرئنٹ سے متعلق این سی او سی کی جاری ایڈوائزری کے مطابق الرٹ ہے۔کوویڈ کا نیا ویرئنٹ خطرناک نہیں ہے۔نزلہ زکام کھانسی اور سر میں درد اس کی علامات ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایڈوائزری کے مطابق ائیرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مشتبہ مسافروں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔