دھندنےسب کچھ دھندلادیا،حدنگاہ کم ہونےپرموٹروےبند

دھندنےسب کچھ دھندلادیا،حدنگاہ کم ہونےپرموٹروےبند
کیپشن: The fog obscured everything, the motorway was closed when the border was low

ایک نیوز:دھندنےسب کچھ دھندلادیا،حدنگاہ کم ہونےپرموٹروےکومختلف مقامات سےٹریفک کیلئےبندکردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس سیدعمران احمدکےمطابق موٹروےایم ٹوکولاہورسےشیخوپورہ تک دھندکےباعث بندکردیاگیا،ایم تھری پرحدنگاہ کم ہونےسےفیض پورسےرجانہ تک تمام گاڑیوں کاداخلہ بندکردیاگیا، لاہور سیالکوٹ موٹروےپر دھند کی وجہ سےٹریفک معطل کردی گئی۔
سیدعمران احمدکےمطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے ، قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا ، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں ۔
ترجمان موٹروےپولیس کےمطابق روڈ یوزرزگاڑی کے آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں ۔