ماہرہ اور ریماخان سے لڑائی کیوں ہوئی؟میرا نے بتادیا

ماہرہ اور ریماخان سے لڑائی کیوں ہوئی؟میرا نے بتادیا
کیپشن: Why was there a fight with Mahira and Rima Khan? Meera told

ایک نیوز : پاکستان کی سینئر اداکارہ میرا نے اداکارہ ماہرہ خان اور ریما خان سے لڑائی پر خاموشی توڑدی۔

پاکستان کی سینئراداکارہ میرا کا نجی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریما اور ماہرہ سے اختلاف پر میرا کا کہنا تھا کہ ریما ہو یا میرا میں تو ہمیشہ سب کیلئے اچھا کرنے کی کوشش میں رہتی ہوں، میری ان سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔ ساری لڑائی اور مقابلہ صرف عوام کیلئے ہے۔

سینئراداکارہ میرا کا  کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہےکہ میں  جینیاتی طور پر  خوبصورت ہوں،  میں اس خوبصورتی کو مینٹین کرنے کیلئے محنت کرتی ہوں اچھی ڈائٹ کرتی ہوں اور ایکسرسائز کرتی ہوں یہی نہیں میں ہر ایک کیلئے اچھا سوچتی اور اچھا کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔

اداکارہ میرا کا مزید کہنا تھا کہ  یہ سوشل میڈیا پر جو فارغ لوگ بیٹھے ہیں جن کے پاس  سپر اسٹارز  پر  برے تبصروں کے لیے  بہت وقت ہے اور وہ  ٹرولنگ کرتے ہیں یہ سب ہمیں برا لگتا ہے لیکن میرا کام میں کوئی دوست نہیں ہے۔

سینئر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے نزدیک کام کا مطلب مقابلہ  ہے، جب ہم ایک ساتھ کام کرتے ہیں تو میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میں ایک زبردست میچ کھیلوں۔